ابنا: رپورٹ کے مطابق شام اور لبنان کي سرحد پر واقع القلمون نامي علاقےميں داعش کے دہشت گردوں اور حزب اللہ کے سپاہيوں کے درميان جھڑپوں ميں شدت آگئي ہے ۔حزب اللہ اور داعش کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں ساٹھ دہشت گرد الکشک اور تيس ديگر قطنين نامي علاقے ميں ہلاک کرديئے گئے ہيں جبکہ باقي دہشت گردوں کو ديگر علاقوں ميں موت کے گھاٹ اتار ديا گيا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق لبناني فوج کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے فوجي سازوسامان کے بارے ميں کافي اطلاعات موصول ہو چکي ہيں اور اسي وجہ سے حزب اللہ کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے ميں آساني ہوئي ہے۔واضح رہے کہ لبنان کے سيکورٹي اہلکاروں نے شام سے دہشت گردوں کي دراندازي روکنے کےليئے حاليہ دنوں ميں اپني سرحدوں سيکورٹي سخت کردي ہے۔
.......
/169